ہیوی ٹریفک اور پانی ٹینکرز کے دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کا مطالبہ، آفاق احمد کی سندھ حکومت پر تنقید

مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے ہیوی ٹریفک اور پانی ٹینکرز کی دن کے اوقات میں نقل و حرکت پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت کی وضاحتوں کو گمراہ کن قرار دیا۔ آفاق احمد نے کہا کہ مسئلہ صرف نوٹیفکیشن جاری کرنے کا نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کا ہے۔

کمشنر کراچی کا برنس روڈ اور آرام باغ کا دورہ، تجاوزات اور ٹریفک مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔ 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم منگل کی صبح ختم ہو رہا ہے، اور کراچی کے نوجوان جانتے ہیں کہ انہیں اپنے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کیسے کرنی ہے۔

ہائیڈرنٹس کے دن میں بندش: ہائیڈرنٹ مالکان سے درخواست کی گئی کہ وہ دن کے اوقات میں ہائیڈرنٹس بند رکھیں تاکہ پانی کی کمی کے مسائل میں کمی لائی جا سکے۔

ڈرائیورز کے لیے ہدایات: ٹینکرز اور ڈمپرز ڈرائیورز سے اپیل کی گئی کہ وہ ہیوی ٹریفک سڑکوں پر نہ لائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

آفاق احمد نے کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ شرپسند عناصر پر نگاہ رکھیں تاکہ کوئی اس موقع کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اور اگر سندھ انتظامیہ نے غلط اقدامات یا طاقت کا استعمال کیا تو یہ کراچی کی سیاست کو بدل کر رکھ دے گا۔

آفاق احمد نے واضح کیا کہ ان کا اقدام قانون شکنی نہیں بلکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے سندھ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ عوام پر طاقت آزمائے بغیر قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “ہیوی ٹریفک اور پانی ٹینکرز کے دن میں سڑکوں پر آنے سے گریز کا مطالبہ، آفاق احمد کی سندھ حکومت پر تنقید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!