کراچی میں ہیوی ٹریفک کے خلاف موثر کارروائیاں نہ ہونے پر شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے۔ ناگن چورنگی پر مشتعل شہریوں نے دن دہاڑے متعدد واٹر ٹینکرز کو روکا، ان کی چابیاں نکال لیں، اور ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
حیدرآباد: سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی ملی بھگت سے قبضے کا انکشاف، اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ جن واٹر ٹینکرز کو روکا گیا، ان کے کسی بھی ڈرائیور کے پاس لائسنس موجود نہیں تھا۔ مظاہرین نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے واٹر ٹینکرز کو شہر میں داخلے کے اوقات سے مستثنیٰ قرار دینے کے بیان پر شہریوں نے شدید ردعمل دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر گاڑیاں مستثنیٰ ہو سکتی ہیں تو ڈرائیورز کو لائسنس سے استثنیٰ دینا ٹریفک پولیس کی غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔
شہریوں نے ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا کہ نہ صرف واٹر ٹینکرز کے ڈرائیورز کے لائسنس چیک کیے جائیں بلکہ ان کے لیے قانون کا نفاذ بھی یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکے۔