حیدرآباد: سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی ملی بھگت سے قبضے کا انکشاف، اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز۔

کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر لینڈ مافیا کے قبضے اور ریونیو افسران کی ملی بھگت سے ریکارڈ میں ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سندھ نے اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر متعلقہ مختارکار اور تپیدار کو 17 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

کیماڑی: پولیس کی میٹروول میں کامیاب کارروائی، 2 مطلوب ڈکیت گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے دیہہ مرزا پور، تحصیل قاسم آباد کے چھ سروے نمبروں، بک نمبر 3762 اور صفحہ نمبر 47 کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، سال 1982 میں ملن فراش گوٹھ دیہہ مرزا پور کا ریکارڈ اور قاسم آباد کے پانچ سروے نمبروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

اینٹی کرپشن نے سرکاری زمینوں کی تازہ ترین صورتحال کی تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سکندر علی ملاح کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی تھی، جس کا تفصیلی جواب اور متعلقہ ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن سندھ کا کہنا ہے کہ سرکاری زمینوں پر قبضے کے واقعات میں ملوث افسران اور لینڈ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

55 / 100 SEO Score

One thought on “حیدرآباد: سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی ملی بھگت سے قبضے کا انکشاف، اینٹی کرپشن کی تحقیقات کا آغاز۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!