ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی سمیت تین رہنما گرفتار، پی ٹی آئی کا صوابی میں بڑا جلسہ

ڈویژنل ہیڈکوارٹر ملتان میں پنجاب پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی، مخدوم زاہد بہار ہاشمی، اور دلیر مہار کو گرفتار کر لیا۔ یہ رہنما یوم سیاہ کے موقع پر ریلی کی قیادت کر رہے تھے۔
الیاس گوٹھ اور لیاقت آباد میں پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

زاہد بہار ہاشمی کے صاحبزادے قاسم ہاشمی نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان سے مہر بانو قریشی اور دیگر رہنماؤں کو 8 فروری کی احتجاجی ریلی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ مہر بانو قریشی کا پولیس کی حراست سے وڈیو بیان بھی سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں کسی تھانے نہیں لے جایا جا رہا اور یہ معلوم نہیں کہ انہیں کہاں لے جایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف آج صوابی میں انتخابی دھاندلی کے خلاف ایک بڑا جلسہ کرے گی۔ جلسے کے لیے 80 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، جب کہ جلسے کی سیکورٹی کے لیے 1400 اہلکار تعینات ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے اسلام آباد کے کارکنوں کو صوابی کے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت دی ہے۔ پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں صوابی پہنچ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ پنجاب حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے

56 / 100

One thought on “ملتان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی سمیت تین رہنما گرفتار، پی ٹی آئی کا صوابی میں بڑا جلسہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!