اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان، توقعات کے برعکس کوئی کمی نہیں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ موجودہ معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شرح سود میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر آصف علی زرداری کا خطاب، اپوزیشن کا شدید احتجاج، سیاسی استحکام اور معیشت پر زور

واضح رہے کہ ماہرین کی جانب سے شرح سود میں ایک فیصد کمی کی توقع کی جا رہی تھی، تاہم اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کرتے ہوئے اسے 12 فیصد پر لے آیا تھا۔ اس سے قبل 16 دسمبر 2024 کو بھی اسٹیٹ بینک نے 200 بیسس پوائنٹس کمی کرتے ہوئے شرح سود 13 فیصد کر دی تھی۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ:

"ملک کی معاشی کارکردگی، مہنگائی اور مالیاتی پالیسی کے دیگر عوامل کا جائزہ لینے کے بعد کمیٹی نے شرح سود میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”

پچھلے سال جون 2024 کے بعد سے اب تک مسلسل 6 بار شرح سود میں کمی کی جاچکی ہے۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آچکی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق:

جون 2024 کے بعد سے اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر 10 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔

آج کے اعلان کے بعد شرح سود کی مجموعی کمی 11 فیصد تک جا پہنچی ہے۔

شرح سود 22 فیصد سے کم ہو کر پانچ سال کی کم ترین سطح 12 فیصد پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نومبر 2024 میں مہنگائی 4.9 فیصد تک آگئی تھی، جس میں غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور گیس نرخوں میں اضافے کے اثرات ختم ہونے جیسے عوامل شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسٹیٹ بینک کے فیصلے سے معاشی استحکام کو فروغ ملے گا، تاہم کاروباری طبقے کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کی امید کی جارہی تھی تاکہ سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں مزید تیز ہوسکیں۔

62 / 100

One thought on “اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان، توقعات کے برعکس کوئی کمی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!