ضلع کیماڑی کے تھانہ سعیدآباد کے ایس ایچ او انسپکٹر ادریس بنگش کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور فیک خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ایس ایچ او ادریس بنگش نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں جس پر ان کے سرپرستوں نے جعلی خبریں وائرل کرنا شروع کر دیں۔
تھانہ پاپوش نگر کی کارروائی: 2 بائیک لفٹر گرفتار، موٹر سائیکل برآمد
رپورٹس کے مطابق، ان افراد نے جنہوں نے اپنے جرائم کے منصوبے کو ناکام ہوتے دیکھا، لیاری اور مچھر کالونی جیسے علاقوں سے جھوٹی خبریں شیئر کیں۔ عوامی حلقوں میں اس پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے کیونکہ ایس ایچ او ادریس بنگش کا نام جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کا سبب بن چکا ہے۔
علاقہ مکینوں اور بلدیہ ٹاؤن کے رپورٹرز کے مطابق، ایس ایچ او ادریس بنگش کی تعیناتی کے بعد جرائم میں واضح کمی آئی ہے۔ انہوں نے متعدد اسٹریٹ کرمنلز کے گینگس کو پکڑا ہے اور اسٹریٹ کرائمز میں ماضی کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔
عوامی نمائندوں کا بھی پولیس پر اعتماد ہے، لیکن جن افراد کے کاروبار گٹکا، ماؤا اور جواء سٹہ کے پیسوں پر چل رہے تھے، وہ سخت مایوس ہو کر جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے احکامات کے تحت جرائم کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے سرپرستوں کو بھی ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔