ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے احکامات پر تھانہ پاپوش نگر پولیس نے دوران پیٹرولنگ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 بائیک لفٹرز کو گرفتار کر لیا۔
وکلاء کے احتجاج پر وزیر داخلہ سندھ اور بار کونسل کے درمیان مذاکرات، جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ
گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص خان ولد عصمت اللہ خان اور محمد رضا ولد محمد نعیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے یونیک موٹر سائیکل (نمبر #KMH-9311) برآمد کر لی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انہیں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ملزمان کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کی جانچ کی جا رہی ہے۔