عوام کو ریلیف دلوانا ہمارے منشور میں شامل ہے پی ایس 128/127 آزاد امیدوار علی منصور/سید محمد عروج
کراچی(تشکُّر نیور اسٹاف رپورٹر ) ارض وطن فاؤنڈیشن علی منصور کا کہنا تھا ناظم آباد کے پی ایس 128سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئ ہے انشاءاللہ پاکستان اور حلقے کی عوام کو ریلیف دلوانا ہمارا مقصد ہوگا انشاءاللہ عوام نے ساتھ دیا تو حلقے اور پاکستان کے لۓ ہمہ وقت تیار کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ملکوں قوم کی بقاء عوام کو ریلیف دلوانے میں ہے۔ ہمارا حلقہ محب وطن پاکستانیوں کی اکائی کرتا ہے۔
ارض وطن کے جنرل سیکریٹری پی ایس 127 کے آزاد امیدوار سید محمد عروج کا کہنا تھا انشاءاللہ اس حلقے کی تاریخ اور مستقبل ضرور بدلینگے اور حلقے کی عوام سے اپیل ہے یہ کہ خدارا اس دفع اپنے بچوں کے مستقبل کے لۓ موقع دیں آپ کو نا امید نہیں کرینگے اور اپنے حلقے اور پاکستانی عوام کی محرومی دور کرنے کے لۓ بھرپور آواز بلند کرینگے انکا کہنا تھا پموقت آگیا ہے پاکستان کے ساتھ اب اس لیاقت آباد کے حلقے کی بھی تعمیر و ترقی کی جاۓ انکا کہنا تھا وعدے کرکے غائب نہیں ہونگے بلکہ اپنے حق کے لۓ بھرپور آواز اعوان بالا تک کے کر جائنگے۔