کراچی: سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس کی گرفتاری کے دوران اہم انکشافات

کراچی: سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس نے گزشتہ شب پولیس مقابلے میں سخی حسن قبرستان کے قریب ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ملزم بلاضرب گرفتار ہوا۔ زخمی ملزم کی شناخت سانول ولد محمد عتیق کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے ملزمان میں شہباز ولد رانا عالم دین اور مرتضٰی ولد فیصل شامل ہیں۔

پی ایف یو جے کا متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

ملزمان کے قبضے سے مختلف اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا گیا جن میں دو عدد نائن ایم ایم پسٹل، ایک عدد 30 بور بمہ لوڈ میگزین، موبائل فون اور KIA سے چوری کی گئی موٹر سائیکل نمبر KGA-3184 بھی شامل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کیے ہیں:

مقدمہ الزام نمبر 63/2025 بجرم دفعہ 353/324/34

مقدمہ الزام نمبر 64/2025 بجرم دفعہ 23(i)A

مقدمہ الزام نمبر 65/2025 بجرم دفعہ 23(i)A

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، شہباز واردات کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق، ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی متعدد مقدمات میں شامل ہے، جن میں سانول ولد محمد عاشق کے خلاف 5 مقدمات اور مرتضٰی ولد فیصل علی کے خلاف بھی وارداتوں کے کیسز درج ہیں۔

61 / 100

One thought on “کراچی: سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس کی گرفتاری کے دوران اہم انکشافات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!