پی ایف یو جے کا متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

تشکر نیوز: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف 28 جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے عہدیداران کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس میں میڈیا کو اس فیصلے سے آگاہ کیا۔

سٹیٹ بینک نے شرح سود 13 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کر دی، معاشی اعشاریے مثبت قرار

انہوں نے کہا کہ ہم پیکا کے کالے قانون کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے تحریک کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ تمام شہروں میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے تاکہ حکومت کو اس متنازعہ قانون کے خاتمے پر مجبور کیا جا سکے۔

افضل بٹ نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو آزادی صحافت کی اس تحریک میں وکلاء برادری، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے ادارے اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں ٹریڈ یونینز اور سیاسی جماعتوں کو بھی تحریک میں شامل کیا جائے گا۔

آخری مرحلے میں دھرنا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ہوگا، جو اس قانون کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ اس دن پاکستانیوں کو دنیا بھر میں مظاہرے اور دھرنے دینے کی دعوت دی جائے گی تاکہ عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کیا جا سکے۔

58 / 100

One thought on “پی ایف یو جے کا متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!