کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام زیتون اشرف آئی ٹی پارک میں ہونے والے ہیکاٹون (آئی ٹی مقابلہ) کا خصوصی دورہ کیا۔ اس ایونٹ میں 700 سے زائد نوجوانوں نے آئی ٹی کورسز مکمل کر کے مختلف ٹاسکس پر کام کیا اور انعامات حاصل کیے۔
کراچی: سینٹرل شاہراہِ نور جہاں پولیس کی گرفتاری کے دوران اہم انکشافات
گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو گوگل سرٹیفیکیشن دینے کا اعلان کیا، جس سے وہ گوگل سے سرٹیفائیڈ انجینیئر بن سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل انہی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے، اور ہم بھارت کی طرح 200 بلین ڈالرز کی آئی ٹی ایکسپورٹس حاصل کر سکتے ہیں۔
مولانا بشیر فاروق قادری نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ سیلانی ویلفیئر کا عزم ہے کہ 2035 تک ایک کروڑ بچوں کو آئی ٹی تعلیم فراہم کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی میں ہے اور اگر ہم نے اسی راستے پر چلنا شروع کر دیا تو پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔
چیئرمین سیلانی ویلفیئر نے مزید کہا کہ سیلانی کی 11 سالہ محنت اور نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں ہنر مند بنانے کے اقدامات سے پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی غلامی سے آزاد ہو جائے گا۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ حکومت آئی ٹی کی تعلیم کے فروغ میں ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور ہم نے گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچوں کو آئی ٹی کورسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان طلباء میں سے کئی اب ماہانہ 1500-1000-800-500 ڈالر کما رہے ہیں۔