نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 6 ماہ کے دوران 815 فیصد کا نمایاں اضافہ

 پاکستان میں نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 6 ماہ کے دوران 815 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اے کے ڈی سکیورٹی کی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے 17 جنوری 2025 کے دوران بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو قرضوں کا حجم 1.398 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں یہ رقم صرف 152.8 ارب روپے تھی۔

نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے دھماکے میں 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ایڈوانس ٹو ڈیپازٹ کی شرح میں اضافہ کی ہدایات کے بعد قرضوں کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں بہتری اور افراط زر کی شرح میں کمی نے بھی اس اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

62 / 100

One thought on “نجی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 6 ماہ کے دوران 815 فیصد کا نمایاں اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!