نائیجیریا کے جنوب مشرقی ریاست انوگو میں آئل ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ایک بڑا حادثہ پیش آیا جس میں 18 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئل ٹینکر گاڑیوں سے ٹکرا گیا اور پھر زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
تمام ہلاک ہونے والے افراد جھلس کر موت کے منہ میں چلے گئے اور ان کی لاشیں ناقابل شناخت ہوگئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
یہ واقعہ پچھلے ہفتے نائیجیریا میں پیش آنے والے ایک اور ہولناک حادثے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں 100 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔