آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں پاک فوج کا فری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیمپ، 800 سے زائد افراد مستفید

پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کیمپ میں میڈیکل اسپیشلسٹ، ڈینٹل سرجن اور دیگر ماہرین صحت نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی طالبان قیادت کو مطلوب قرار دینے کی دھمکی

فری میڈیکل کیمپ میں 800 سے زائد افراد کا معائنہ کیا گیا، جنہیں مختلف امراض کی تشخیص اور علاج معالجے کی سہولت دی گئی۔

علاقہ مکینوں نے اس میڈیکل کیمپ کو پاک فوج کی عوام دوست کاوش قرار دیا اور اس اقدام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ کیمپ صحت کے مسائل سے دوچار علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے عوامی خدمت کی روشن مثال ہے، جو علاقائی عوام کے دل جیتنے کا باعث بن رہا ہے۔

62 / 100

One thought on “آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں پاک فوج کا فری میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیمپ، 800 سے زائد افراد مستفید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!