امریکا کے نئے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے طالبان رہنماؤں کو مطلوب قرار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی قید میں موجود امریکی شہریوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
پیرس میں ’’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘‘ ریلی کا شاندار انعقاد
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ طالبان کی قید میں جتنے امریکی شہری ہیں، ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جتنا بتایا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو طالبان کی اعلیٰ قیادت کو عالمی سطح پر مطلوب قرار دینا چاہئے۔
مارکو روبیو نے تجویز دی کہ طالبان رہنماؤں کے سروں کی قیمت مقرر کی جائے، اور انعامی رقم اسامہ بن لادن پر لگائی گئی انعامی رقم سے زیادہ ہو۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی افغان طالبان کے پاس موجود امریکی ہتھیار واپس لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ طالبان کی قیادت کے حوالے سے یہ بیانات امریکا اور افغانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کو ظاہر کرتے ہیں۔