صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38ویں ایئر وار کورس کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے 38ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔

کراچی: کھلے اور ٹوٹے مین ہولز کی شکایات پر واٹر کارپوریشن کی تیزی سے کارروائی، 70 فیصد مسائل حل

ملاقات کے دوران صدر مملکت کو ایئر وار کورس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ کورس میں 15 دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے 34 فوجی افسران شریک ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت حاصل ہے اور اس کی فوج وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے اور اتحاد کے فروغ کا خواہاں رہا ہے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہا ہے۔

انہوں نے غزہ میں جاری تباہی پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے۔”

صدر مملکت نے کورس کے شرکاء کی محنت اور عزم کو سراہا اور کہا کہ ایسے کورسز افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے بھی اہم ہیں۔

ایئر وار کورس کے شرکاء نے صدر مملکت کی گفتگو کو سراہا اور پاک فضائیہ کے تربیتی معیار کو بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

62 / 100

2 thoughts on “صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38ویں ایئر وار کورس کے وفد کی ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!