مدح صحابہؓ جلوس: حضرت امیر معاویہؓ کے یوم وفات پر عام تعطیل کا مطالبہ

کراچی: اہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام لسبیلہ سے معاویہ سینٹر (المعروف تبت سینٹر) تک مدح صحابہؓ احتجاجی و مطالباتی جلوس نکالا گیا، جس میں شہر بھر سے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس پیدل نکالا گیا، اور شرکاء نے مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حضرت امیر معاویہؓ کے یوم وفات پر عام تعطیل اور سرکاری سطح پر تقریبات کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا۔

Bollywood Under Threat: Who Will Be Next Targeted After Saif Ali Khan?

جلوس کے اختتام پر مرکزی قائدین اور علما کرام جن میں علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ رب نواز حنفی، مولانا سید محی الدین شاہ، مولانا عمر معاویہ، مفتی سیف الرحمن عباسی، قاری عبدالوھاب، مولانا شکیل الرحمن فاروقی، مولانا سید عبدالرافع شاہ، اور دیگر نے خطاب کیا۔

انہوں نے حضرت امیر معاویہؓ کی دینی، سیاسی، اور انتظامی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ امیر معاویہؓ کاتب وحی اور نبی کریم ﷺ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔ ان کے دور میں اسلامی حکومت کا دائرہ کابل سے پشاور اور 64 لاکھ 65 ہزار مربع میل تک پھیل گیا۔

علمائے کرام نے کہا کہ حضرت امیر معاویہؓ کے دور خلافت کو امن و انصاف کی ایک مثالی حکومت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ حضرت حسنین کریمینؓ نے بھی ان کے ہاتھ پر بیعت کی، جو اتحاد امت کی بہترین مثال ہے۔

اہلسنّت والجماعت نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حضرت امیر معاویہؓ کے یوم وفات (22 رجب) کو سرکاری سطح پر عام تعطیل کے طور پر منایا جائے اور ان کی خدمات پر الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر پروگرامز نشر کیے جائیں۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!