کندھ کوٹ: کچے کے ڈاکوؤں نے 8 افراد کو اغوا کرلیا، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ

کندھ کوٹ: سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں کچے کے ڈاکوؤں کی سرگرمیاں شدت اختیار کر گئیں، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ غوثپور کی حدود میں اوگاہی قبائل سے تعلق رکھنے والے 8 افراد کو اغوا کر لیا۔

پاکستان کا پہلا مقامی تیار کردہ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ

عینی شاہدین کے مطابق، ڈاکو تمام مغویوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔ واردات میں سوڈھو نصیرانی ڈکیت گروپ ملوث ہے، جس نے مغویوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں۔

رپورٹ کے مطابق، اغوا کی یہ کارروائی سوڈھو نصیرانی کے بھائی کے قتل کے بعد اوگاہی برادری سے انتقام کے طور پر کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اوگاہی برادری اور ڈکیت گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی ہے، جو اس واقعے کی وجہ بنی۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے کی طرف پیش قدمی کی، جہاں ڈاکوؤں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے اور جلد ہی مزید پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے۔

57 / 100

One thought on “کندھ کوٹ: کچے کے ڈاکوؤں نے 8 افراد کو اغوا کرلیا، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!