حب چوکی سے کراچی گٹکا ماوا کی ترسیل: تین خواتین گرفتار

کراچی: بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے کراچی خواتین کے ذریعے مضر صحت گٹکا ماوا کی ترسیل کا انکشاف ہوا ہے۔ موچکو چیک پوسٹ پولیس نے انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین خواتین کو گرفتار کر لیا، جو گٹکا سپلائی میں ملوث تھیں۔

کندھ کوٹ: کچے کے ڈاکوؤں نے 8 افراد کو اغوا کرلیا، پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، گرفتار خواتین کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمد ہوا ہے۔ کارروائی کے دوران خواتین کو حب ریور روڈ پر آسکانی بس اسٹاپ سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، گرفتار خواتین ثناء، صباء، اور ندا نامی ملزمات پسنجر بس کے ذریعے حب چوکی سے کراچی پہنچی تھیں۔ ان کے قبضے سے تین بوروں میں 400 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد ہوئیں۔

ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر ملک فیصل لطیف اور چوکی انچارج فخر اقبال نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمات کو گرفتار کیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “حب چوکی سے کراچی گٹکا ماوا کی ترسیل: تین خواتین گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!