اسلام آباد: پاکستان نے اپنا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (ای او ون) کامیابی کے ساتھ لانچ کر لیا ہے، جو زمین کی ہائی ریزولوشن تصاویر اور اہم ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ترقی پاکستان کے خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
ٹارگٹڈ کارروائیاں: کیماڑی پولیس نے ڈکیت گروہ، موٹر سائیکل لفٹرز اور منشیات فروش گرفتار کر لیے
ای او ون سیٹلائٹ جدید الیکٹرو آپٹیکل سینسرز سے لیس ہے، جو زمین کی درست نقشہ سازی، شہری منصوبہ بندی، زرعی ترقی اور قدرتی آفات کے انتظام میں مدد فراہم کرے گا۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان کی اس کامیابی کو بھرپور کوریج دی اور تسلیم کیا کہ ای او ون کی لانچنگ نے پاکستان کو ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کی دوڑ میں ایک اہم مقام دلایا ہے۔ اس پیش رفت نے پاکستان کی خلائی تحقیق کی سنجیدگی اور عزم کو دنیا کے سامنے نمایاں کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سیٹلائٹ کی لانچنگ کے بعد منفرد راکٹ ڈیزائن کے باعث دلچسپ میمز کا رجحان دیکھا گیا، لیکن یہ طنزیہ تبصرے بھی اس حقیقت کو نہیں چھپا سکے کہ یہ لانچ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک سنگین اور اہم پیش رفت ہے۔
یہ کامیاب مشن پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں مسلسل ترقی اور خطے میں ٹیکنالوجیکل برتری کی علامت ہے۔