لائنز ایریا میں کنڈا مافیا کا حملہ، کے الیکٹرک عملہ زخمی

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لائنز ایریا (اے بی سینیا لائن) میں کنڈا مافیا نے غیر قانونی بجلی کنکشنز منقطع کرنے کے دوران کے الیکٹرک کے عملے پر حملہ اور تشدد کیا، جس کے نتیجے میں عملے کے چند ملازمین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ علاقے میں بجلی کے نادھندگان پر واجب الادا رقم 27 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، اور یہ واجبات وصولی کے لیے آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق، حملہ آور عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ گزشتہ ہفتے بھی اسی علاقے میں آپریشن کے دوران عملے پر حملہ ہوا تھا، جس پر مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹرک عوام کے تعاون سے غیر قانونی بجلی کے کنکشنز کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

53 / 100

One thought on “لائنز ایریا میں کنڈا مافیا کا حملہ، کے الیکٹرک عملہ زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!