(تشکر نیوز) مادر وطن کی حفاظت کے لیے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی کو یقینی بنایا ہے۔ بلوچستان کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی، جنہیں ان کے عزیزوں کی قربانیوں پر فخر کا احساس دلایا گیا۔ ان شہداء میں حوالدار غلام محمد (ضلع بولان)، سپاہی شکیل احمد (ضلع نوشکی)، سپاہی امام بلوچ (ضلع جھل مگسی)، سپاہی عبدالفاتح (ضلع خضدار)، لانس نائک ظہیر احمد (ضلع نوشکی)، سپاہی حیدر علی (ضلع کوئٹہ)، سپاہی حمید اللہ (ضلع قلعہ سیف اللہ)، نائک شوکت علی (ضلع کوئٹہ)، سپاہی عبدالوکیل (ضلع پشین)، سپاہی جمال خان (ضلع ڈیرہ بگٹی)، سپاہی نجیب اللہ (ضلع کوہلو)، اور حوالدار محمد بلال (ضلع خاران) شامل ہیں۔
تقریب کے دوران شہداء کے ورثاء کو یقین دلایا گیا کہ ان کے پیاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور وطن عزیز کے دفاع کے لیے ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔