وزارت توانائی کا جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

(تشکر نیوز) سینیٹر محسن عزیز کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی نے جون تک بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا عندیہ دیا۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے جوڈیشل کمیشن ضروری، بصورت دیگر مذاکرات بے فائدہ: بیرسٹر گوہر

سیکرٹری پاور نے کمیٹی کو بتایا کہ 15 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے خاتمے سے صارفین کو 802 ارب روپے کا ریلیف دیا جائے گا۔ مزید یہ کہ 5 آئی پی پیز کی بندش سے 411 ارب روپے کی بچت ہوگی، اور بگاس آئی پی پیز کا ٹیرف ڈالر سے روپے میں تبدیل ہونے کے بعد صارفین کو مجموعی طور پر ایک ہزار 40 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

رکن کمیٹی شبلی فراز نے توانائی کے شعبے میں تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ موجودہ ماڈل کو تبدیل کیے بغیر سستی بجلی ممکن کیسے ہوگی؟ انہوں نے وزیر توانائی کے دعوے کو حقیقت کے قریب یا محض عوام کو خوش کرنے کا اعلان قرار دینے کے لیے وضاحت طلب کی۔

سیکرٹری پاور نے اجلاس میں مزید انکشاف کیا کہ 15 آئی پی پیز کے موجودہ معاہدوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ان کی کپیسٹی پیمنٹس کی شرط ختم کی جائے گی، جس سے مزید ریلیف ممکن ہوگا۔

اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا کہ 11 تقسیم کار کمپنیوں میں سے 9 کی نجکاری کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں آئیسکو، فیسکو، اور گیپکو کی نجکاری جاری ہے، جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں دیگر کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ تاہم، ٹیسکو اور قیسکو کی زیادہ نقصانات کی وجہ سے نجکاری نہیں کی جائے گی۔

61 / 100

One thought on “وزارت توانائی کا جون تک بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!