ہمیں 16 ماہ کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی ہم سب مل کرملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف

ہمیں 16 ماہ کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی ہم سب مل کرملک کومشکلات سے باہر نکالیں گے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف

(ویب ڈیسک تشکُّر نیور) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں 16 ماہ کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی لیکن اگر ہم یہ ذمہ داری نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہوتے وہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ آپ نے میری بہت مدد کی ہے، ہر طرح سے ہاتھ مضبوط کیے، آپ نے سگے بھائیوں والا پیار دیا، برتاؤ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ہر لحاظ سے میرے ساتھ قدم بڑھایا، دن رات محنت کرکے آپ نے پروجیکٹ مکمل کرائے، آپ کی ایک ہی خدمت بہت بڑی خدمت ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں، آپ نے مشکل حالات کا بہت صبر اور ہمت سے مقابلہ کیا

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ہرلحاظ سے میرے ساتھ قدم بڑھایا، دن رات محنت کرکے آپ نے پروجیکٹ مکمل کرائے، آپ کی ایک ہی خدمت بہت بڑی خدمت ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں، آپ نے مشکل حالات کا بہت صبر اور ہمت سے مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں 16 ماہ کی حکومت نہیں لینی چاہیے تھی لیکن حکومت نہ لیتے تو پاکستان پر جو اثرات مرتب ہوتے اس کا کسی کو گمان بھی نہ ہوتا، ہم سب مل کرملک کو مشکلات سے باہرنکالیں گے۔

اجلاس سے خطاب میں مریم نواز نے کہاکہ اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ظلم اور زیادتی ہونے پر سیاسی میدان میں آئی، اس سے پہلے کبھی سیاست میں آنے کا نہیں سوچا تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کی خدمات نکال دی جائیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں رہ جاتا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!