پریس کلب الیکشن ، برائے 2024، دی ڈیموکریٹس پینل کا 14 ویں مرتبہ کلین سویپ

کراچی پریس کلب الیکشن ، برائے 2024، دی ڈیموکریٹس پینل کا 14 ویں مرتبہ کلین سویپ
دی ڈیموکریٹس پینل کے سعید سربازی 845ووٹ لیکرصدر جبکہ سیکریٹری کے عہدے پر شعیب احمد 843 ووٹ لیکر منتخب ہوگئے
کراچی (تشکُّر نیوز اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2024میں دی ڈیموکریٹس پینل نے آزاد پینل اور دی جرنلسٹ پینل کی امیدوں پر پانی پھیردیا۔دی ڈیموکریٹس پینل نے مسلسل 14ویں مرتبہ کلین سویپ کیا ہے ، ہفتہ کی صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک ہونے والی پولنگ میں انتہائی جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔پریس کلب کے ممبران کی ایک بڑی تعداد نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمدخان نے کراچی پریس کلب میں نتائج کا اعلان کیا۔نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے سعید سربازی 845 ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل آفتاب حسین نے 110 ووٹ حاصل کئے۔ جبکہ سیکریٹری کے عہدے پرشعیب احمد نے 843 ووٹ لیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل عارف خان نے 96 ووٹ حاصل کئے۔نائب صدر کے عہدے پر عبدالرشید میمن نے 758ووٹ، خازن کے عہدے پر احتشام سعید قریشی نے 806 ووٹ اور جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پرمحمد منصف نے 726ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی۔ گورننگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!