ڈسٹرکٹ سٹی: تاجروں کو دھمکا کر بھتہ وصولی کرنے والا ملزم گرفتار.

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سٹی: تاجروں کو دھمکا کر بھتہ وصولی کرنے والا ملزم گرفتار.

کراچی: ملزم سے بھتہ وصولی میں استعمال ہونے والا موبائل فون اور مختلف دکانوں کے کارڈز برآمد.

کراچی: ملزم کو علاقہ تھانہ کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا.

کراچی: ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے.

کراچی: ملزم کا تعلق کسی گینگ وار سے نہیں ہے, ملزم مزدور ہے, ملزم ازخود اس نیٹ ورک کو چلا رہا تھا.

کراچی: ملزم حال ہی میں ہوئے 1 سے 2 واقعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجروں کو دھمکیاں اور بھتہ وصولی کی کوشش کر رہا تھا.

کراچی: ملزم ابتک 4 سے 5 تاجروں کو بھتہ کیلئے کالز اور میسجز کرچکا ہے.

کراچی: ملزم تاجروں کو کال کرکے 10 سے 15 لاکھ روپے بھتہ طلب کرتا تھا.

کراچی: ملزم تاجروں کو Whatsapp پر تاجروں کے قتل سے متعلق Videos بھیج کر ڈراتا تھا.

کراچی: ملزم مختلف دکانوں پر جا کر چیزوں کی خریدوفروخت کرتا تھا اور ان سے Visiting کارڈ لیکر بعد میں ایرانی نمبر سے بھتہ کیلئے کال اور میسجز کرتا تھا.

کراچی: ملزم تاجروں کو ان کی فیملیز کے متعلق بھی دھمکیاں دیتا تھا.

کراچی: ملزم کے برآمدہ موبائل سے مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں.

کراچی: ملزم کے خلاف مقدمہ درج.

کراچی: ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے.

 

 

ایس ایس پی امجد حیات
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!