ناظم آباد پولیس کی بروقت کارروائی مرحبا شادی لان کے باہر ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان شادی ہال کے مینیجر سمیت گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

مورخہ : 30 دسمبر 2023

ناظم آباد پولیس کی بروقت کارروائی مرحبا شادی لان کے باہر ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان شادی ہال کے مینیجر سمیت گرفتار

گرفتار ملزمان نے مرحبا لان ناظم آباد میں شادی کی تقریب ہوائی فائرنگ کی تھی

ناظم آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کیا جس نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر گرفتاری سے بچنے کے لئے مزاحمت کی

ناظم آباد پولیس نے ملزم کو اس کے ساتھی اور شادی ہال کے مینیجر سمیت گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کی شناخت سجاد ولد محمد سلیم، سمیع ولد محراب الدین اور شکیل ولد موسیٰ خان کے ناموں سے ہوئی

ملزم سلیم ہوائی فائرنگ میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا، ملزم سمیع دورانِ گرفتاری شدید مزاحمت کار سرکار میں ملوث ہونے پرگرفتار کر لیا گیا جبکہ ملزم شکیل شادی ہال مینیجر اعانت جرم بالا میں ملوث جان کر گرفتار کر لیا گیا

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 594/2023 بجرم دفعہ 324/186/147/148/149/109.3337Hii ت پ اور 595/2023 بجرم دفعہ 23iA سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کرکے ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے

 

 

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!