تشکر نیوز: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے ہیڈ آفس پر اچانک چھاپہ مارا اور 1334 ہیلپ لائن کے دفتر کا دورہ کیا۔ وہ بغیر کسی پروٹوکول کے اکیلے ہی ہیلپ لائن سینٹر پہنچے اور گٹر کے ڈھکنوں سے متعلق شہریوں کی شکایات پر بریفنگ لی۔
لاس اینجلس میں جنگل کی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا، ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو گئی
اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ بغیر کسی سفارش کے ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیٹا کو جمع کرنے کا نظام ایسا ہونا چاہیے کہ ایک کلک پر معلوم ہو سکے کہ کب، کہاں اور کیا کارروائی کی گئی۔
مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی کہ شکایات اور ان کے حل کا ڈیٹا واٹر کارپوریشن کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے تاکہ عوام کو شفافیت کے ساتھ تمام معلومات دستیاب ہوں۔