کراچی: ایس ایس پی کیماڑی کی قیادت میں پولیس نے منگھوپیر روڈ بڑا بورڈ پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب چار رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، 20 چھینے اور چوری کیے گئے موبائل فون، اور دو سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا واٹر کارپوریشن ہیڈ آفس پر اچانک دورہ
گرفتار ملزمان کی تفصیلات:
جان بہادر ولد اول خان
نعمت اللہ ولد حبیب اللہ
محمد حسین ولد محمد ابراھیم
حسین ولد سلطان سعید
برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ:
تھانہ کھارادار اور تھانہ فرئیر کی حدود سے سرقہ شدہ۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزمان نے دوران تفتیش کراچی کے مختلف علاقوں بشمول کھارادار، میٹھادار، کلاکوٹ، بغدادی، شیرشاہ اور پاک کالونی میں اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ:
جان بہادر ولد اول خان:
FIR NO.325/13 (PS درخشاں)
FIR NO.122/14 (PS کلفٹن)
FIR NO.545/17 (PS سائٹ اے)
FIR NO.187/18 (PS سائٹ اے)
نعمت اللہ ولد حبیب اللہ:
FIR NO.233/23 (PS نیو ٹاون)
FIR NO.431/23 (PS ڈاکس)
محمد حسین ولد محمد ابراھیم:
FIR NO.65/24 (PS کھوکھراپار)
حسین ولد سلطان سعید:
FIR NO.08/24 (PS ڈاکس)
ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں، اور ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔