کراچی (تشکر نیوز) – تھانہ ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون زرینہ زوجہ وقار کو غریب آباد، ملیر سٹی سے گرفتار کر لیا۔
ویسٹ پولیس کی کارروائی: گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 120 گرام ہیروئن اور منشیات فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزمہ علاقے میں منشیات فروخت کرنے میں ملوث تھی۔
ملیر سٹی پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر عناصر کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔