تشکر نیوز کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل جناب ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر شاہراہ نور جہاں پولیس نے قمار بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے نصرت بھٹو کالونی، نارتھ ناظم آباد میں کارروائی کی اور 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا
گرفتاری کی تفصیلات:
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
شہزاد ولد محمد علی، محمد منیر ولد محمد اجمل، محمد عثمان ولد غلام اکبر، سعید ولد فضل احمد، محمد عارف ولد محمد بلال، اکمل ولد نزیر احمد، محمد صدیق ولد محمد صادق، عدنان ولد اللہ وادیا، جنید شاہ ولد امتیاز شاہ، محمد بلال ولد مشتاق احمد، دانش ولد رؤف، اکرم ولد اللہ دتہ، فیضان ولد ایاز احمد، رشید ولد فضل احمد، محمد رفیق ولد محمد صادق، عاصم ولد خادم حسین، محمد ایوب ولد غلام خدا بخش
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ کی رقم 3550 روپے، پھر منی کی رقم 4100 روپے، اور جامع تلاشی کے دوران نقد رقم 4360 روپے برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 17/2025 بجرم دفعہ 5/5-A قمار بازی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی (PPM, PSP) نے قمار بازی کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔