فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا

تشکر نیوز لکی مروت: ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 نہتے سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کر لیا۔ دہشت گردوں نے نہ صرف ورکرز کو اغوا کیا بلکہ مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا۔

سندھ حکومت معذور افراد کے حقوق کے لیے سب سے زیادہ قانون سازی کر رہی ہے: ناصر حسین شاہ

ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کی یہ کارروائی پاکستان اور عوام دشمنی کی عکاس ہے، جس کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائی:
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مغوی ورکرز کی بازیابی کے لیے متحرک ہیں۔ اب تک 8 ورکرز کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، اور بقیہ مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس بیہمانہ اقدام میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشت گردی کے ان واقعات کے باوجود عوام اور سکیورٹی ادارے پرعزم ہیں کہ پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا جائے گا۔

58 / 100

One thought on “فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کر لیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!