تشکر نیوز کراچی: کمشنر کراچی کے احکامات کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اینٹی انکروچمنٹ کا بھرپور آپریشن کیا گیا۔ سید حسن نقوی نے بتایا کہ پورے کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے، جس کے لیے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنی نگرانی میں یہ کام انجام دیں گے۔
کراچی میں سرد موسم سے دل کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا
کمشنر کراچی نے کہا کہ آج سے شروع ہونے والا تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال کی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ ایسٹ میں آپریشن کے دوران اہم مقامات، جن میں شاہراہ قائدین، جمشید کوارٹر، یونیورسٹی روڈ، سماما سے موسمیات، سہراب گوٹھ، اور اعظم ٹاؤن کے علاقے شامل تھے، کو تجاوزات سے صاف کیا گیا۔