تشکر نیوز: کراچی کے تھانہ سچل میں ٹاؤن چیئرمین صفورا راشد خاصخیلی اور ایکسی این امداد سولنگی کے خلاف بھتہ طلبی کی ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
تھانہ موچکو پولیس کا اسپارکو روڈ پر چھاپہ، لاکھوں کا 21 ٹن چنا برآمد
جمالی پل کے قریب سیوریج لائن ڈالنے پر 20 لاکھ روپے فی پروجیکٹ بھتے کا مطالبہ کیا گیا۔ بھتہ نہ دینے پر لائن کو ایکسیویٹر کی مدد سے اکھاڑ دیا گیا، جس سے تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ درخواست گزار کا دعویٰ ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیوریج لائن بچھائی تھی، جسے رات کی تاریکی میں نقصان پہنچایا گیا۔

درخواست میں بھتہ طلبی اور سیوریج لائن کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی تفصیل شامل کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شہری حلقوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔