قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملک بھر میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف شہروں اور علاقوں میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ سے زائد مالیت کی 65.928 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں کرپشن اور غفلت پر 7 پولیس اہلکار معطل
اسلام آباد کی کارروائیاں:
بس اسٹاپ کے قریب ایک ملزم سے 1.4 کلو چرس برآمد۔
بحریہ ٹاؤن کے قریب دو ملزمان سے 30 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
کوریئر آفس کے ذریعے مالدیپ بھیجے جانے والے پارسل سے 112 گرام آئس برآمد۔
F/17 سوسائٹی کے قریب 3.6 کلو افیون اور 48 کلو چرس برآمد۔
دیگر کارروائیاں:
بلوچستان کے علاقے گوادر میں ایک ملزم سے 6 کلو آئس برآمد۔
ایم ٹو اسلام آباد پر گاڑی میں چھپائی گئی 2 کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار۔
اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 1.8 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
بلیلی، کوئٹہ کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3 کلو آئس برآمد، دوران کارروائی ایک افغان باشندہ گرفتار کیا گیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ معاشرے کو منشیات کے زہر سے پاک کیا جا سکے۔