کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (سی آئی اے) نے انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے اے ٹی ایم ہیک کر کے کیش نکالنے والے بین الصوبائی گروہ کے ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
چھاپے کے دوران ملزم محمد محسن ولد غلام شبیر کو حراست میں لیا گیا، جس کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول برآمد ہوا، جو بغیر لائسنس تھا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کراچی کے مختلف علاقوں کے بینکوں کے اے ٹی ایم ہیک کرنے اور کیش چوری کرنے میں ملوث رہا ہے۔ گروہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عوام کے اکاؤنٹس سے غیر قانونی طور پر رقم نکالنے کا کام کرتا تھا۔
اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے ملزم کے خلاف انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں تک پہنچا جا سکے۔