...

شہر قائد میں بے گھر افراد کی اموات میں اضافہ، 63 لاشیں برآمد

کراچی میں بے گھر افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق دسمبر 2024 سے 7 جنوری 2025 تک شہر قائد میں 63 افراد نشے کی زیادتی یا شدید سردی کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ناظم آباد میں اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ کی کاروائی، اے ٹی ایم ہیکنگ میں ملوث ملزم گرفتار

چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان چوہدری شاہد حسین نے بتایا کہ زیادہ تر لاشیں ناقابل شناخت تھیں، جن کی تدفین کر دی گئی ہے۔ ان افراد میں سے 13 سے زائد ممکنہ طور پر سردی کی شدت کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ دنوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ بے گھر افراد، جو اکثر نشے کے عادی ہوتے ہیں، شدید موسم کے دوران زیادہ خطرے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ماضی میں گرمی کے موسم میں بھی اسی طرح کے واقعات دیکھنے کو ملے ہیں، جہاں ہیٹ اسٹروک کے دوران سیکڑوں افراد دم گھٹنے اور دیگر مسائل کے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں۔ شدید سردی اور گرمی دونوں موسموں میں بے گھر افراد کے لیے بنیادی سہولیات اور شیلٹرز کی کمی ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔

شہر قائد کے سماجی کارکنوں نے حکام سے اپیل کی ہے کہ بے گھر افراد کے لیے شیلٹرز اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔

59 / 100

One thought on “شہر قائد میں بے گھر افراد کی اموات میں اضافہ، 63 لاشیں برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.