بلال کالونی پولیس کی شاندار کاروائی: 24 گھنٹوں میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

 

تشکر نیوز: سینٹرل بلال کالونی پولیس نے 24 گھنٹے کے اندر شاندار کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان کی شناخت مصطفیٰ عرف کالا ولد غلام نبی اور وقار عرف ڈون ولد عبدالعزیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سیلانی ویلفیئر: شرعی اصولوں کے تحت فلاحی کاموں میں مزید توسیع کا عزم

ملزمان نے بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5L ڈگری بوائز کالج کے قریب شہری راشد سے گن پوائنٹ پر موبائل، لیپ ٹاپ اور نقدی لوٹی تھی۔ واردات کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع اور انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ دوران کاروائی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ، موٹر سائیکل، چھینا ہوا موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کیا گیا۔

ملزمان کا کرمنل ریکارڈ:
گرفتار ملزمان کا تعلق کالو سرائیکی گینگ سے ہے اور ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ یہ ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل میں اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان ماضی میں گلشن اقبال کے ایک ڈکیتی قتل کیس میں سزائے موت کاٹ چکے ہیں، لیکن اس کے باوجود ڈکیتی کی وارداتیں جاری رکھے ہوئے تھے۔

ملزمان کے خلاف درج مقدمات:
ملزمان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں کئی مقدمات درج ہیں، جن میں قتل، ڈکیتی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ ان میں سے چند اہم مقدمات کی تفصیلات یہ ہیں:

  1. مقدمہ نمبر 265/2017، دفعہ 302/34 تھانہ گلشن اقبال
  2. مقدمہ نمبر 121/2023، دفعہ 381/A تھانہ پاپوش نگر
  3. مقدمہ نمبر 141/2023، دفعہ 392/397/34 تھانہ جوہر آباد
  4. مقدمہ نمبر 298/2024، دفعہ 324/34 تھانہ سہراب گوٹھ

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ دیگر مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

61 / 100

One thought on “بلال کالونی پولیس کی شاندار کاروائی: 24 گھنٹوں میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!