سیلانی ویلفیئر: شرعی اصولوں کے تحت فلاحی کاموں میں مزید توسیع کا عزم

کراچی (تشکر نیوز): سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے صدر محمد یوسف لاکھانی نے اعلان کیا ہے کہ علماء کرام کی سرپرستی میں فلاحی کاموں میں مزید وسعت دی جائے گی اور شرعی اصولوں کے مطابق خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ یہ بات انہوں نے ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن سے ایک اہم ملاقات کے دوران کہی۔

خواتین کو بااختیار بنانے کا مشن، پاکستانی نژاد امیر علی مکھانی کا نمایاں کردار

اس موقع پر سیلانی ویلفیئر کے جوائنٹ سیکریٹری عامر اقبال مدنی، ٹرسٹی محمد محسن، محمد ظفر، اور نوید عبدالرزاق بھی موجود تھے۔ مفتی منیب الرحمن نے وفد کو خوش آمدید کہا اور سیلانی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا۔

محمد یوسف لاکھانی نے مفتی منیب الرحمن کو سیلانی ویلفیئر کے اب تک کے کاموں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر کا مقصد بلا تفریق عوام کی خدمت ہے، لیکن یہ ضروری ہے کہ یہ کام شرعی اصولوں کے مطابق ہوں۔ انہوں نے علماء کرام کی سرپرستی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ان کی رہنمائی کے بغیر یہ کام ممکن نہیں۔

لاکھانی نے مزید کہا کہ وقف ادارے کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوتے، اس لیے سیلانی ویلفیئر میں ملوکیت کی کوئی جگہ نہیں۔ جو کوئی بھی نیک نیتی سے انسانیت کی خدمت کے مشن میں شامل ہونا چاہے، اس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر کے 63 سے زائد شعبوں، جن میں آئی ٹی کورسز، سیلانی دسترخوان، اور راشن پروگرام شامل ہیں، میں مزید توسیع کی جائے گی۔

ملاقات کے اختتام پر مفتی منیب الرحمن نے سیلانی ویلفیئر کی خدمات میں برکت اور ترقی کے لیے دعا کی۔

55 / 100

One thought on “سیلانی ویلفیئر: شرعی اصولوں کے تحت فلاحی کاموں میں مزید توسیع کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!