کون اترے گا انتخابی میدان میں کون جائے گا گھر، فیصلہ آج ہوگا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کون اترے گا انتخابی میدان میں کون گھر جائے گا،فیصلہ آج ہوگا،عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آخری روز ہے۔

اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے 48 امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روزہے،مسلم لیگ ن کےرہنما طارق فضل چوہدری، سابق ڈپٹی میئرذیشان نقوی سمیت دیگر امیدواروں کےکاغذات کی جانچ  پڑتال ہوگی،4 روزمیں 160 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کر لی گئی ہے۔

لاہور کےحلقہ این اے 119 اور ایک 120 سےمریم نواز کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی۔ریٹرننگ افسران شام ساڑھے چار کےبعدفہرست جاری کریں گے۔ این اے  127 سے بلاول بھٹو اور این اے ایک 122 سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی سےمتعلق محفوظ فیصلہ بھی آج سنایا جائےگا -کراچی میں بھی عام انتخابات کے لئےکاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا آج آخری روز ہے، جہاں قومی اسمبلی کے 22 حلقوں کےلئے 815 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے تھے ،جبکہ سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں کے لئے 2030 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

شہبازشریف نےاین اے 242 سےکاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں،شہبازشریف پر این اے 242 سےپیپلزپارٹی کے امیدوارمسعود خان مندوخیل نےاعتراضات اٹھائے ہیں‏۔آر او نے سابق وزیراعظم کو اعتراضات کےجوابات داخل کرنے کے لئے آج تک کی مہلت دے رکھی ہے۔

 

 

کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد ہونےکی حتمی فہرست شام ساڑھے چار کے بعد آویزاں کی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!