غازیان وطن کی شجاعت اور بہادری کو سلام، وطن سے محبت کی ایک اور داستان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سر زمین پاکستان کی مٹی میں لا تعداد شہداء اور غازیوں کا خون شامل ہے جنھوں نے دفاع وطن کی خاطر اپنا تن من قربان کردیا۔ ان شیروں اور غازیوں میں راولپنڈی کا سپاہی حماد علی بھی شامل ہے جس کا کارنامہ بہادری کی زندہ و تابندہ مثال ہے۔

سپاہی حماد علی نے کم عمری اور نہایت کم سروس میں ہی وہ کارنامہ سر انجام دیا جس کی مثال بہت مشکلسے ملتی ہے۔ 2021 میں پاکستان آرمی کی فرنٹیر فورس میں شمولیت اختیار کرنے والے سپاہی حماد نے جولائی 2023 میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے اپنی دونوں ٹانگوں کی قربانی دے دی۔ اس غازی نوجوان کا جذبہ ملک کی خدمت کے لیے آج بھی جوان ہے۔

سپاہی حماد علی کا کہنا ہے کہ میرا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے،12 جولائی 2023 کو ہمیں روٹ کلیئرنس کا مشن سونپا گیا، میں بم ڈسپوزل پارٹی کے ہمراہ پروٹیکشن کی ذمہ داری سر انجام دے رہا تھا۔ روٹ کلیرنس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، میں چونکہ دھماکے کی جگہ سے نہایت قریب تھا تو میں بھی دھماکے کی زد میں آگیا اور میری دونوں ٹانگیں شہید ہو گئیں۔

 

 

سپاہی حماد علی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی میرے وطن کو میری جان کی ضرورت پڑی تو میں اس کیلئے بھی انشاء اللہ تیار ہوں، پاک فوج اور عوام یکجان ہیں، دہشتگرد جتنی بھی کوشش کرلیں اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!