...

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا صدر کا دورہ، تجاوزات اور سڑکوں کی خراب حالت پر برہمی

تشکر نیوز:  چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے صدر کے علاقے کا اچانک دورہ کیا اور علاقے میں تجاوزات اور سڑکوں کی خراب حالت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سی ٹی ڈی سندھ کی شہید ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کے خاکے جاری

ترجمان کے مطابق، چیف سیکریٹری نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تعلقہ میونسپل کمشنر صدر نور حسن جوکھیو کو معطل کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی، ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ منظور حسین شیخ کو بھی ان کی غفلت پر معطل کیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ نے سختی سے کہا کہ شہر میں تجاوزات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوامی مقامات کو تجاوزات سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

 

 

 

66 / 100

One thought on “چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا صدر کا دورہ، تجاوزات اور سڑکوں کی خراب حالت پر برہمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.