کراچی (تشکر نیوز) – میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی بہتری کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی بلاتفریق رنگ و نسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور کراچی کے لیے بڑھ چڑھ کر خدمت کرنے والوں کو سراہنا چاہیے۔
کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی: 3 اسٹریٹ کریمنلز، 2 موٹر سائیکل لفٹر، 2 منشیات فروش اور 1 گٹکا/ماوا سپلائر گرفتار
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور سب کو اس کی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اپنے محسنوں اور گمنام ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
میئر کراچی نے یہ بھی اعلان کیا کہ ہر سال 5 جنوری کو تمغہ کراچی منعقد کیا جائے گا اور کراچی کی خدمت کرنے والوں کو ادارے ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ "آج کے ہیرو وہ لوگ ہیں جنہیں تمغہ کراچی دیا گیا ہے اور میں ہمیشہ ان لوگوں کا شکرگزار رہوں گا۔”
انہوں نے اس موقع پر اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ فیصلہ سٹی کونسل کا تھا، صرف ان کا نہیں۔