کراچی (تشکر نیوز) – ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 اسٹریٹ کریمنلز سمیت 2 موٹر سائیکل لفٹرز، 2 منشیات فروش اور 1 گٹکا/ماوا سپلائر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں جیسے تھانہ نبی بخش، چاکیواڑہ، کلری اور رسالہ کی حدود سے عمل میں آئی ہیں۔
کراچی ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کے شبے میں 30 افراد آف لوڈ، حکام کی کارروائی
پولیس کے مطابق ملزمان سے 3 پستول بمعہ راؤنڈز، 1 چوری شدہ موٹر سائیکل، 115 گرام آئس اور 5 کلو گرام گٹکا/ماوا برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عباس، نثار، امین احمد، مشتاق، حیدر، عدنان ایوب، محمد عمیر اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کو مختلف کارروائیوں اور پیٹرولنگ کے دوران گرفتار کیا گیا اور برآمدہ چوری شدہ موٹر سائیکل نمبری KNY-2434 کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
ملزمان میں سے عدنان اور امین احمد اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ عدنان منشیات فروشی کے 4 مقدمات میں اور امین احمد غیر قانونی اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث رہا ہے۔
تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹیگیشن حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے۔