پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ صارفین: 100 فیصد مرد، خواتین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ

(تشکر نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل براڈ بینڈ صارفین کے حوالے سے مرد اور خواتین کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جن سے ڈیجیٹل صنفی فرق میں نمایاں تبدیلیوں کا پتہ چلتا ہے۔

ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں 10 فیصد کمی، برآمدات میں 31 فیصد اضافہ

موبائل براڈ بینڈ:
گزشتہ چار سالوں میں مرد موبائل براڈ بینڈ صارفین کی شرح 79 فیصد سے بڑھ کر 100 فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ خواتین صارفین کی شرح 21 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد تک ہوگئی۔

برانچ لیس بینکنگ:
پی ٹی اے کے مطابق، برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس میں مردوں کے اکاؤنٹس کی شرح 55 فیصد سے بڑھ کر 81 فیصد ہوگئی، جبکہ خواتین کے اکاؤنٹس میں بھی ساڑھے 13 فیصد اضافہ ہوا، اور یہ شرح اب 19 فیصد ہے۔

سوشل میڈیا صارفین:
صنفی فرق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نمایاں ہے:

فیس بک: مرد 77 فیصد، خواتین 24 فیصد

یوٹیوب: صنفی فرق 59 فیصد

ٹک ٹاک: صنفی فرق 71 فیصد

انسٹاگرام: صنفی فرق 41 فیصد

ماہرین کے مطابق، خواتین کی شمولیت میں اضافہ خوش آئند ہے، لیکن ڈیجیٹل صنفی فرق کو کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ خواتین بھی ڈیجیٹل مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

62 / 100

One thought on “پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ صارفین: 100 فیصد مرد، خواتین کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!