کراچی: ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کی قیادت میں سینٹرل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حسن ولد عبدالرحیم اور ریاض ولد فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔
ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار
تفصیلات:
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے درج ذیل اشیاء برآمد ہوئیں:
2 عدد 30 بور پستول (بلا نمبری، لوڈ میگزین، 4 زندہ گولیاں)
4 موبائل فونز
1 موٹر سائیکل
ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو شہریوں نے سراہا ہے۔