اسلام آباد: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد مالیت کی 101.120 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
پاکستان نیول اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا خطاب
تفصیلات:
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ: بحرین جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2.060 کلوگرام آئس برآمد۔
کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ: جدہ جانے والے مسافر کے سامان سے 1.060 کلوگرام ہیروئن برآمد۔
بلوچستان، ضلع حب: غیر آباد علاقے سے 25 کلو افیون اور 7 کلو ہیروئن برآمد۔
سری نگر ہائی وے، اسلام آباد: تبلیغی مرکز کے قریب گاڑی سے 24 کلو چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔
جی ٹی روڈ، اسلام آباد: گاڑی میں مہارت سے چھپائی گئی 24 کلو چرس برآمد۔
رنگ روڈ، پشاور: گاڑی کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی 18 کلوگرام چرس برآمد۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔