تشکر نیوز: کراچی (رپورٹ) ایس ایس پی سینٹرل زیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گٹکا ماوا فروش کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ضلع کیماڑی: تھانہ جیکسن پولیس کی کامیاب کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار
کارروائی عادل پلاؤ کے قریب سیکٹر 5G نیو کراچی میں کی گئی۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیصل ولد ایوب علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم کے قبضے سے 50 عدد گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کی گئی ہیں۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 07/2025 درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی چھان بین بھی کر رہی ہے تاکہ دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے لائے جا سکیں۔
ایس ایس پی سینٹرل نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو مضر صحت اشیاء سے بچانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔