ضلع کیماڑی: تھانہ جیکسن پولیس کی کامیاب کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

تشکر نیوز:  تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق، ملزمان کی شناخت شاہ زیب ولد حق نواز اور عثمان ولد گل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

نوجوان مستقبل کے معمار ہیں، سیاست میں فعال کردار ادا کریں: سعید غنی

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول اور چار عدد موبائل فون برآمد کیے گئے۔ دوران تفتیش، ملزمان نے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی تھانہ ساحل کے مقدمہ الزام نمبر 165/2023 کے تحت دفعہ 379 کے تحت گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

یہ کامیاب کاروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی قیادت میں پولیس پارٹی نے انجام دی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ الزام نمبر 09/2025 اور 10/2025 بجرم دفعہ 23(i)A SAA درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ملزمان کے دیگر جرائم کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

61 / 100

One thought on “ضلع کیماڑی: تھانہ جیکسن پولیس کی کامیاب کاروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!