وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ کراچی کے آغا خان اسپتال کا دورہ کیا اور احتجاجی دھرنوں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی اور ان کے علاج معالجے کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔
ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
اس موقع پر ضیاء الحسن لنجار نے سینیئر پولیس افسران کو ہدایت دی کہ زخمی اہلکاروں کو معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے پولیس فوکل پرسن کو زخمی پولیس اہلکاروں کے ورثاء سے مستقل رابطے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ ان کے مسائل حل کیے جا سکیں۔